ابنا: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مرکز کوئٹہ کے ایک علاقے خروٹ آباد میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ حملہ آور ہلاک اور 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق رات تین بجے خروٹ آباد کے علاقے میں پولیس،ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ خروٹ آباد میں موجود ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں دو مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔پولیس نے سرچ آپریشن مکمل کرکے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 جون 2013 - 19:30
News ID: 426820
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مرکز کوئٹہ کے ایک علاقے خروٹ آباد میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ حملہ آور ہلاک اور 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔